آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر پاکستان نام شامل ہوگا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی۔ بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی جرسی پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو شامل ہوگا، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کرے گی۔

بی سی سی آئی نے تصدیق کر دی کہ چیمپئنز ٹرافی لوگو میں پاکستان کا نام شامل ہے۔ بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کی ہدایات پر مکمل عمل کریں گے ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی ۔

صبا قمر کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری

 

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا  ۔
نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بندکی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہوگا۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں۔ بھارتی ائیر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ بھارت کے لیز پر لیےگئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندی گڑھ اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں۔ائیر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ائیر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ائیر پاکستانی فضا استعمال کرتی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا۔
بھارت کے لیےفضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،اسحاق ڈار
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی