حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7دن ہیں،بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7دن ہیں،بیرسٹر علی ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما تحریک انصاف علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7دن ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے معاملے میں این سی اے نے شک کی بنیاد پر انکوائری شروع کی، این سی اے نے پیسے کو ڈی فریز کر دیا، یوکے قانون کے مطابق اگر پیسہ چوری کا ہو تو ڈی فریز نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور برطانوی کورٹ نے بھی کہا کہ یہ پیسہ چوری کا نہیں ہے، نیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کابینہ نے پیسے ڈی فریز کرنے کا کہا ہے ۔
بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ہیں انہوں نے7دن میں جواب دینا ہے، حکومت نے جواب نہ دیا تو مذاکراتی میٹنگ نہیں ہو گی۔رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر نے بتایا پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کیخلاف کیس نہیں بنتا، برطانوی کورٹ کوبتایا گیا پیسے سے متعلق کوئی شکوک وشہبات نہیں، پورے کیس کی عمارت جوکھڑی ہے کہ یہ پیسہ چوری کا ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں کابینہ کے فیصلے سے پہلے آیا، پیسہ این سی اے نے 2018 میں منجمد کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے علی ظفر کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔