نرس بن کر بچہ چرانے والی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے اطالوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خاتون نے خود کو نرس ظاہر کرتے ہوئے ایک نوزائیدہ بچے کو اغوا کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واردات میں اس خاتون کا شوہر بھی ملوث تھا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور اسی روز شام کے وقت اغوا کاروں کو تلاش کر کے حراست میں لے لیا اور بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق بچہ مبینہ طور پر اپنی ماں اور دادی کے ساتھ ہسپتال کے کمرے میں تھا، جب ایک خاتون نرس کا بھیس بدل کر نوزائیدہ کو طبی معائنے کے لیے لے گئی۔
جب کچھ دیر تک وہ واپس نہ آئی تو بچے کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ کو مطلع کر دیا۔
(جاری ہے)
پھر پولیس بلوائی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغوا کاروں کی شناخت کر لی گئی۔
پولیس نے کوزنسا شہر سے نکلنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا جبکہ کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد اس خاتون اور اس کے شوہر کو بچے سمیت ڈھونڈ نکالا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا بچے کو شہر سے باہر لے جانے کی کوشش میں تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کئی ماہ سے حاملہ ہونے کا ڈرامہ کر رہی تھی اور اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جھوٹا اعلان کیا تھا کہ اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔
پولیس نے اس جوڑے کے اپارٹمنٹ پر بھی چھاپہ مارا، جہاں نوزائیدہ بچے کے لیے استقبالیہ پارٹی کے لیے سجاوٹ بھی کی گئی تھی۔
ع ب/ا ب ا (ڈی پی اے، روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچے کو
پڑھیں:
گھر سے خاتون کی کمبل میں لپیٹی گلا کٹّی لاش برآمد
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو کند آلہ کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی افتخار تنولی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹیپو سلطان روڈ عظیمہ آ باد نزد گلیکسی گرامر اسکول کے قریب گھر میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔ متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ مقتول اور اس کارشتہ دار اسلم سائٹ میں ایک نجی لوم فیکٹری میں ملازم تھے۔ اس گھر میں ساتھ رہتے تھے۔ مقتول اور اس کے رشتے دار اسلم کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرہ سے ہے۔ متقول دن اور اس کا رشتہ دار نائٹ شفٹ میں فیکڑی میں کام کرتے تھے۔ متقول کا رشتہ دار صبح کام پر سے گھر واپس آیاتو اس نے دیکھا کہ یوسف کی گلہ کٹی لاش پڑی ہے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ علاوہ ازیں مقتول شادی شدہ ہے ۔ اس کی فیملی گوجرہ میں رہتی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مقتول کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے ںتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی کوشش ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔