بظاہر غیر محفوظ مگر کئی زلزلے برداشت کرنے والی عمارت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
دنیا میں ہزاروں نہیں تو سیکڑوں عمارتیں ایسی ہوں گی جو اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ کئی عمارتیں اپنی بلندی، کئی اپنے عجیب و غریب ڈیزائن اور بہت سی اپنے محل وقوع، طوالت، وسعت یا پھر ٹیڑھی میڑھی مگر متوازن نظر آنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
ایسی ہی ایک منفرد عمارت ایکواڈور میں بھی ہے، جسے پہلی نظر میں دیکھتے ہی ذہن میں ناقابل یقین تصور پیدا ہوتا ہے کہ یہ بس ابھی گرنے والی ہے۔
لافانی کے نام سے مشہور ایکواڈور کے وسط میں واقع یہ 4منزلہ عمارت اپنی غیر معمولی ساخت اور زلزلوں کے خلاف حیران کن مزاحمت کے لیے مشہور ہے۔ پہلی نظر میں یہ عمارت کمزور اور غیر مستحکم معلوم ہوتی ہے، خاص طور پر اس کا تنگ گراؤنڈ فلور اور ستونوں کے بغیر قائم اوپری 3منزلیں، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
یہ عمارت 30 سال سے زائد عرصے کے دوران کئی طاقتور زلزلوں کا سامنا کر چکی ہے، جن میں 2023 کا 6.
اوپری 3منزلوں کی 5میٹر کی چوڑائی اور ستونوں کی عدم موجودگی کے باوجود یہ عمارت زلزلوں کے جھٹکوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کے لیے یہ ایک معما ہے کہ کس طرح یہ بظاہر نازک ڈھانچہ اتنے سخت حالات میں بھی محفوظ رہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یہ عمارت
پڑھیں:
سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
معروف ٹک ٹوکر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کے معاہدے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ روز صحافیوں نے ٹِک ٹوکر سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ کتنے کروڑوں کی ڈیل ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹوکر خاموشی سے کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلا گیا تھا۔ تاہم سامعہ نے ایک ویڈیو میں ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن زاہد کو پیسے یا کسی خوف کی وجہ سے معاف نہیں کیا۔ ٹک ٹوکر کا کہنا تھا کہ حسن زاہد کے والدین میرے گھر آئے اور اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے ان کے بیٹے کو معاف کردیا۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی، جس میں تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سامعہ حجاب نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، میں ان کی جانب سے گواہی دیتا ہوں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ یا تو مدعی خود یا اس کے خاندان کا کوئی فرد عدالت میں آکر بیان دے جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ وقفے کے بعد ٹک ٹوکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے پوچھا کہ کیا آپ کا کیس حل ہوگیا؟ کیا آپ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں؟ سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ ہمارا کیس طے پا گیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لے رہی ہوں، مجھے ملزم کی ضمانت اور بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے حسن زاہد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔