مینارٹی کارڈ لانچ، فری اکانومی ترجیح، سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو نقصان پہنچایا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا ''چیف منسٹر مینارٹی کارڈ'' لانچ کردیا۔ ایوان اقبال کمپلکس میں ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شرکاء کے درمیان بیٹھ گئیں۔ بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجیت سنگھ، پنڈت لال نے دعائیں اور پراتھنا کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی مرد وخواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے۔ پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پنجابی میں خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنے والے مرد وخواتین کو مبارکباد دی۔ مریم نوازشریف نے منیارٹی کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ مینارٹیز کی حفاظت کا فرض پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہوں۔ اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھی مساوی کردار ہے۔ اقلیتوں کے لئے کوئی بھی خطرناک صورتحال ہو تو خود نگرانی کرتی ہوں۔ پہلے دن ہی کہا کہ مینارٹی ہمارے لیے سر کا تاج ہیں۔ سیاسی بیان نہیں بلکہ سب کو احساس ہو جائے کہ مینارٹیز بھی وطن عزیزکا اتنا ہی حصہ ہیں جنتا دوسرے پاکستانیوں کا ہے۔ پاکستان میں مینارٹی نام رکھ دیا گیا جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔ مینارٹی والے کی یہ پہچان یہ نہیں کہ آپ غیر مسلم ہیں بلکہ آپ کی پہچان سچے اور پکے پاکستانی ہے۔ سبز ہلالی پرچم بھی بھی سفید رنگ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے پہلے کابینہ میں سکھ منسٹر کی تعیناتی پر پوری دنیا سے مبارکباد کے پیغام آئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نبی کریمؐ نے فرمایا جو شخص کسی غیر مسلم پر ظلم کرے گا، حق چھینے گا، طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالے گا یا اس کی کوئی چیز اس کی مرضی کے بغیر لے گا تو قیامت کے دن میں اس کے خلاف گواہ بنوں گا۔ سب سے پہلے مریم آباد چرچ میں گئی تو بتایا گیا کہ یہاں 103سال بعد کوئی حکمران آیا ہے۔ ہر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہولی اور ایسٹر سمیت کسی بھی مذہب کے تہوار پر اقلیتی عبادت گاہوں اور ان کے محلوں کو سجانے کی ہدایت کی۔ مینارٹی کارڈ سے 50ہزار گھرانوں کو ساڑھے 10ہزار روپے ہر تین ماہ بعد ملے گا۔ ساڑھے 10ہزار رقم کوئی زیادہ نہیں، آئندہ چند سالوں میں اس رقم کو بڑھائیں گے۔ 50ہزار گھرانوں کو 75ہزار گھرانوں تک لیکر جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعث فخر ہے۔ پاکستان ائیر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے۔ پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور فرض کی ہر آواز پر لبیک کہا۔ یوکرائن، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اور ڈسپلن سے فورسز مزید بلند پایہ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ قوم کی ہرکامیابی پر خوشی مشترکہ ہے۔ ملک کو برا بھلا کہنا قطعاً پسند نہیں۔ وطن کی بات ہو تو سب کو متحد ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی 38سے 4 فیصد پر آگئی۔ زرمبادلہ اور سٹاک ایکسچینج اوپر کو جارہی ہے۔ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جب ہم آئے تو پاکستان کے سری لنکا بننے کی باتیں کی جاتی تھیں، اب ڈوبتی معیشت نہیں بلکہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔ جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام لانچ کیا، 30ہزار طلبہ کو چیک دیئے۔ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔ کس دور میں ملک اوپر جارہا ہے اور کون ملک کے لئے کام کررہا ہے، سوچنے کی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ پنجاب میں پورے پاکستان سے لوگ بہتر کاروباری مواقع کے لئے آرہے ہیں۔ پنجاب کا ہر شعبہ ہر سکیم میری ترجیح ہے۔ فری مارکیٹ اکانومی ترجیح ہے، مگر غریب کے لئے نرخ نہیں بڑھنے دیں گے۔ پاکستان میں نوجوان اکثریت میں ہیں، انسانی وسائل کو طاقت بنائیں گے۔ کوئی امیر ہے یا غریب، تعلیم سماجی مساوات قائم کرتی ہے۔ میرٹ ہمارا طرہ امتیاز ہے، حلفاً کہہ سکتی ہوں کوئی سکالرشپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا، کوئی تعیناتی سفارش پر نہیں کی۔ ہر رات سونے سے پہلے اپنا احتساب خود کرتی ہوں۔ تعلیم کے بغیر بے سمت قوم کی مانند ہے، تعلیم ہمیں باندھ کر رکھتی ہے۔ پاکستان میں 90 فیصد چھوٹے کسان ہیں، حکومت کو چھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا پڑتا ہے۔ ایگریکلچر میکانائزیشن پر کام کررہے ہیں، کاشتکار کے حالات بہتر ہوں گے۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پہلی جامع پالیسی اور پلان دیا۔ بلا سود لون کے ساتھ زمین بھی مفت دینا پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں بے ہنگم آبادی کی وجہ سے مسائل ہیں، ہر شہر کا پلان بنارہے ہیں۔ پاکستان کا ٹورزم اربوں روپے کی اکانومی ہے، مذہبی سیاحت کو فروغ دیں گے۔ سیاحت اور انویسٹمنٹ کے لئے امن وا مان کی صورتحال میں بہتری ضروری ہے۔ عوام کو ذاتی گاڑیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں جلد ای ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی۔ 28 الیکٹر ک بسیں پاکستان آچکی ہیں، آئندہ پانچ چھ ماہ میں مزید بسیں لائیں گے۔ فیصل آباد اور گوجرانو الہ میں میٹرو بس جلد شروع کرر ہے ہیں۔ لاہور سے اسلام آباد بلٹ ٹرین چلانا چاہتی ہوں۔ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین سروس جلد شروع ہوگی۔ منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کو کہتی ہوں کہ کیا ہم نے غریب ملک ہی بنے رہنا ہے۔ اقلیتی برادری کے لئے مینارٹی کارڈ اور سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کے لئے فیڈ بیک سسٹم قائم کیا ہے، چار سے پانچ ہزار کالیں کرکے عوام سے فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔ پاکستان میں 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مینارٹی کارڈ پاکستان میں مریم نواز وزیر اعلی پاکستان ا رہے ہیں ہے ہیں کے لئے
پڑھیں:
ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دشمنوں کو جہنم واصل کر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ شہداء نے امن کی شمع اپنے لہو سے روشن کی۔ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی سے پانی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ سیلاب میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ نہانے پر پابندی کیلئے وارننگ، سائن سسٹم اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیمیں عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے روکیں۔ دوسری جانب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ینگ ایگریکلچرگریجویٹس کے لئے منفرد پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس پروگرام سے 2ہزار گریجویٹ انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت بی ایس سی ایگریکلچر اور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام سے نا صرف کاشتکاروں کی معاونت کی جاتی ہے بلکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی مل رہا ہے۔ کاشتکار بھائیوں کے لئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ کاشتکاروں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لئے ماڈل ایگریکلچر مال لارہے ہیں۔ اُدھر مریم نواز نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے فیصلے کو تاریخی اور خوش آئند قرار دیا ہیاور کہا ہے کہ الحمدللہ! آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ایس اینڈ پی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مدبرانہ قیادت اور معاشی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شفاف پالیسیوں، دور اندیشی اور ٹھوس معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے معاشی خود انحصاری کی منزل ضرور حاصل کرے گا۔