Express News:
2025-11-05@00:43:01 GMT

امریکا سے بے دخلی، 7.25لاکھ غیر قانونی بھارتی خوف کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

لاہور:

ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے فیصلے سے امریکا میں مقیم لاکھوں بھارتیوں کو سخت پریشان کر دیا۔ 

ادھر مودی حکومت اس حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہو سکی، ان کی گرفتاری کیلئے سرکاری ایجنٹوں کو چرچ، سکول، ہسپتال سمیت ہر جگہ چھاپے مارنے کی اجازت مل گئی۔ 

تمام غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے خواہاں ٹرمپ کو سفید فام امریکیوں نے ووٹ اسی لئے دیا، ٹرمپ  کے بقول غیرقانونی تارکین کی تعداد دو سے ڈھائی کروڑ ہے۔ 

تاہم ماہرین کا اندازہ  ایک سے ڈیرھ کروڑ ہے، ان میں 40 لاکھ کا تعلق میکسیکو ، 7.

5 لاکھ کا ایل سلواڈور اور 7.25 لاکھ کا بھارت سے ہے۔

غیر قانونی بھارتیوں میں 20 ہزار  پہلے سے حراستی مراکز میں ہیں جنہیں جلد بھارت منتقل کیا جائے گا۔

غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کا معاملہ ٹرمپ’نیشنل ایمرجنسی‘ قرار دے چکے، امریکی انہیں حملہ آوراور ’ایلین‘ کہتے ہیں۔ 

غیرقانونی بھارتی اب اس خوف کیساتھ  امریکا میں رہیں گے کہ  کسی بھی وقت ایجنٹ انہیں دبوچ کر واپس بھارت بھیج دیں گے جہاں سے تمام جمع پونجی خرچ کر آئے، ان کی تمام  سرمایہ کاری رائیگاں جائے گی۔

پوپ بینی ڈکٹ نے ٹرمپ سے غیرقانونی تارکین کیساتھ نرمی برتنے کی اپیل کی جو صدا بصحرا ثابت ہوئی۔

ماہرین کے مطابق غیر قانونی تارکین کو امریکا سے نکالنے میں کثیر سرمایہ خرچ ہو گا، لاجسٹک اعتبار سے بھی یہ عمل کٹھن اور پیچیدہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں مقیم غیرقانونی پاکستانیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قانونی تارکین کی بے دخلی

پڑھیں:

جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا

امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس رائٹ نے کہا جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، ہم جس قسم کے ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، یہ جوہری دھماکے نہیں ہیں بلکہ انہیں ہم نان کریٹیکل ایکسپلوژنز کہتے ہیں۔

کرس رائٹ کے مطابق یہ تجربات ایسے تمام حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو جوہری ہتھیار کو متحرک کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں مگر ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔

امریکی وزیر کا کہنا ہے کہ اِن دھماکوں کا مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ آیا ہتھیار کے باقی تمام نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں اور کسی حقیقی جوہری دھماکے کی صورت میں فعال ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھوک کا شکار امریکہ اور ٹرمپ انتظامیہ کی بے حسی
  • جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، راولپنڈی میں 216 افغان شہری گرفتار
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • تاجکستان سے بھارتی فوج کی بے دخلی، آینی ایئربیس کا قبضہ کھونے پر بھارت میں ہنگامہ کیوں؟
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر