اینٹی کرپشن کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ حکومت کے محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مختلف عہدوں کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل ہوگئی ہے جبکہ دوسرے بیج کو تربیت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے اس نمائندے کو بتایا کہ محکمے میں جدید طرز کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے جس کے تحت انفرا اسٹرکچرز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے ایک مرحلے میں اہلکاروں کی تربیت بھی شامل ہے، وائٹ کالر کرائم کی تربیت کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے 50 ملازمین کے پہلے بیج نے تربیت مکمل کرلی ہے۔
کمشنر آفس کے مطابق ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
دوسرا گروپ 13 جنوری سے ڈی سی ایسٹ کے پاس آڈیٹوریم میں تربیت لے رہا ہے۔
ذوالفقار علی شاہ کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت مارچ میں اینٹی کرپشن کے ہر عہدے کے ملازمین کی پولیس اکیڈمی سے 6 ماہ کی جسمانی تربیت شروع ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اے ایس آئی سے انسپکٹر تک کے رینک کے لگ بھگ 200 ملازمین کو پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور بھیجا جائے گا جہاں ان کی فورس کی طرز کی تربیت کی جائے گی۔
ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ محکمے کی ری اسٹرکچرنگ کے تحت ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن چیئرمین کے ماتحت ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا عہدہ ختم کیا جا چکا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن تعینات کیا جائے گا اور صوبے کے 6 ڈویژنز میں ڈائریکٹرز تعینات کیے جائیں گے جن کے ماتحت ہر ضلع کا افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ فرسودہ نظام ختم کردیا گیا ہے اور نئے سیٹ اپ میں تمام کام آن لائن ہوگا اور محکمے میں آٹومیشن آف اینٹی کرپشن کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کے لیے
پڑھیں:
ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
سٹی 42: ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا
ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ، پاکستان ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ کیا گیا ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا ،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
زمبابوے نے PAF اکیڈمی میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش ظاہر کی،زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی