قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نہ دھرنہ ہو گا نہ مرنا ہو گا نہ احتجاج ہو گا آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کیلئے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تا کہ خانہ پوری ہو جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے پی ٹی ا ئی اور یہ مذاق تھا فیصل واوڈا تھا کہ
پڑھیں:
پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟
2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔
پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں آن لائن محبت کے پیچھے پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہو کر بھارتی شہری سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ گئے؟
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ابوبکر سبک نے ایک نیوز چینل کو بتایا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ہندوستان چھوڑنا ضروری ہے، اس ہدایت کا اطلاق سیما حیدر پر بھی ہو سکتا ہے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کے کیس میں حتمی فیصلہ اتر پردیش حکومت کے نقطۂ نظر پر منحصر ہو گا۔
وکیل ابوبکر سبک نے کہا ہے کہ چونکہ سیما حیدر نے ایک بھارتی شہری سے شادی کی ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے، اس لیے اس کے خلاف کسی بھی کارروائی کا انحصار ریاستی حکام کی رپورٹ پر ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیما حیدر کا معاملہ کوئی سادہ نہیں ہے، وہ قانونی ویزا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان نہیں آئی تھیں بلکہ امیگریشن کے باقاعدہ عمل کو نظرانداز کرتے ہوئے نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھیں، ان کی شہریت کا اسٹیٹس ابھی تک حل طلب ہے۔
Post Views: 1