شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے:عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی اڈیالہ جیل میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں. انہیں جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی وفد کے دورے کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا. شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا. مگر سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے.شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔انہوں نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا.شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیااور کہا ہے کہ میرے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔
اطلاعات کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلا بھی موجود تھے عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بات واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے تاہم آج احتجاج والی بات عمران خان نے خود ختم کردی لیکن اگر وہ والد سے ملنے کے لیے آئیں گے تو ایک الگ بات ہے اور عدالت انہیں ضرور ملنے دے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم