اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے۔
پاکستان میں ورلڈکپ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سے شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی جب کہ آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عالمی بینک

پڑھیں:

ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیدیا

 ورلڈ بینک نے کراچی کے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کہتے ہیں پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔ پاکستان خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے۔ انہوں نے بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیدیا
  • ٹرمپ، شہباز اور فیلڈ مارشل میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو
  • امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی،امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیارہے‘ شہبازشریف
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
  •  فلسطین سے یکجہتی، بھارتی جارحیت کا جواب ، شہباز شریف کا یو این خطاب
  • امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
  •   عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی 
  • قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں: شہبازشریف
  • آئی ایم ایف جائزے میں سیلاب کے اثرات کو بھی شامل کرے، قرض مسئلہ کا حل نہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید ترین متاثر: شہباز شریف