واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔
واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔
واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
واپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی جانب سے چیئرمین کو ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس پر بریفنگ دی گئی۔
حکام کے مطابق پراجیکٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں 8 پیداواری یونٹس کی ریفربشمنٹ کی جائے گی۔
چیئرمین واپڈا کے دورے کا مقصد مرکزی ڈیم، جری ڈیم سائٹ اور پاور ہاؤس کو درپیش امور کا جائزہ لینا تھا۔
چیئرمین واپڈا کو منگلا ڈیم، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی جانب سے اور پاور
پڑھیں:
لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔
حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔
اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا، اس منصوبے کیو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔
اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔
عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔