خوشدل شاہ کی شاندار فارم کے بعد چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات روشن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور:بنگلادیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشدل نے بی پی ایل میں 197.12 کی اوسط اور 91.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 274 رنز اسکور کرکے اپنی فارم کا لوہا منوایا، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر آ چکے ہیں۔
خوشدل شاہ نے 2022ء میں ہالینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 10 میچز میں 33.
شان مسعود کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت زیرغور
دوسری جانب انجرڈ صائم ایوب کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی غور جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق شان مسعود اور امام الحق کو جارحانہ آغاز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ عبداللہ شفیق کی حالیہ کارکردگی بھی انتخابی کمیٹی کے زیرغور ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ تبدیلیاں قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش ہیں، جس کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکواڈ میں
پڑھیں:
جنہیں فارم 47 کا طعنہ دیا ان کے ووٹوں سے ہی زرداری صدر بنے: رانا ثناء
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو کی حکمران مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ایک حد ہونی چاہیے، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، جنہیں طعنہ دے رہے ہیں، ان ہی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ بلاول نے فارم 47 کا ذکر کیا۔ فارم 47 والوں نے ہی زرداری کو صدر بنایا ہے۔ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔ بلاول نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے معاملات بہترکرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر رہنما اڈیالہ کیوں پہنچ جاتے ہیں؟۔ دوسری جانب رانا ثناء اﷲ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے فون پر بات کی اور کہا کہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصہ اور بے چینی موجود ہے۔ کینالز بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ کینالز کے مسئلے کو وزیراعظم گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکومت فوری کینالز بنانے کا فیصلہ واپس لے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے‘ سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا ثناء اﷲ نے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رانا ثناء نے متنازعہ کینالز سے متعلق جے یو آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی۔ راشد سومرو نے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں اور وکلاء کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔