ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے، سعود شکیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ملتان: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں سب اہم چیز بڑا سکور کرنا ہوتا ہے، جب آپ اس طرح کی کنڈیشن میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو میچ میں گرفت مضبوط ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا اس وقت ماحول بہت اچھا ہے اور ہم مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے اسکور کی اپروچ سے کھیلیں گے، کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ایسی پیچز پر 500 رنز کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن 300 سے 400 کے درمیان رنز کرنے والی ٹیم میچ میں ان ہوتی ہے۔
آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں موجود ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری کارکردگی سے ٹیم جیتے اور رینکنگ بھی بہتر کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ اگر ٹیم جیت بھی رہی ہے تو یہ میرے لیے سب سے اہم ہے اور میرا فوکس بھی اس پر ہے۔
سعود شکیل نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کے لیے پوری ٹیم پر امید ہے اور جب ٹیم جیت رہی ہوتی ہے تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ اسی پلینگ الیون کو برقرار رکھا جائے لیکن پچ کی کنڈیشن اگر وہی ہوئی تو میرا نہیں خیال کہ کوئی تبدیلی کرنی کی ضرورت ہے، سب لڑکے کارکردگی دکھارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ میچ میچ میں ہوتی ہے
پڑھیں:
صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
کراچی:حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔
مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔
اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار کی نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر اعلی حکام کو بھیجی تھی، جس کے نیتجے میں 23 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں ایم ایس کے عہدے سے فوری طور پر معطل کرکے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم سندھ حکومت نے ڈاکٹر آغا عامر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ سعود آباد اسپتال میں ایم ایس تعینات کردیا ہے۔