بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

جمعرات کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹرعبدالکریم کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر ظلم و ستم کے الزام میں طالبان حکومت کے سینیئر رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کروائیں گے۔

پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف مجرمانہ پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں۔ درخواست کے بعد آئی سی سی کے جج اب اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نسل کشی، انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم کے مجرموں کی تحقیقات کرتی ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے۔

ایک بیان میں کریم خان نے کہا کہ یہ دونوں افراد افغان لڑکیوں اور خواتین پر ظلم و ستم کے مجرمانہ طور پر ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان حکومت کی مخالفت پر افغانستان میں قتل، قید، تشدد، عصمت دری اور دیگر جنسی تشدد، جبری گمشدگی اور غیر انسانی سلوک سمیت دیگر جرائم  کے ذریعے بے رحمی سے دبایا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ظلم و ستم کم از کم 15 اگست 2021 سے لے کر آج تک پورے افغانستان میں پھیل کیا گیا ہے۔ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ 2016 میں طالبان کے سپریم کمانڈر بنے اور اب وہ امارت اسلامیہ افغانستان کے رہنما ہیں۔

عبدالحکیم حقانی کا شمار طالبان کے بانی ملا عمر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 2020 میں امریکی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران طالبان کی جانب سے مذاکرات کار کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں۔ طالبان حکومت نے ابھی تک آئی سی سی کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ادھر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اس اقدام کو ‘انصاف کے حصول کی یاد دہانی’ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ چیف جسٹس خواتین رہنما سپریم لیڈر طالبان عالمی عدالت عبدالحکیم حقانی فوجداری گرفتاری لڑکیاں ہیبت اللہ اخوندزادہ ورانٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کریمنل کورٹ چیف جسٹس خواتین سپریم لیڈر طالبان عالمی عدالت عبدالحکیم حقانی فوجداری گرفتاری لڑکیاں ہیبت اللہ اخوندزادہ وی نیوز ہیبت اللہ اخوندزادہ عبدالحکیم حقانی وارنٹ گرفتاری سپریم لیڈر میں طالبان طالبان کے چیف جسٹس

پڑھیں:

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے تعاون تب تک نہیں ہوسکتا جب تک وہ اسرائیل کی حمایت ترک نہ کرے، آیت اللہ خامنہ ای
  • امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا تو اس کے ساتھ تعاون ممکن نہیں؛سپریم لیڈر ایران
  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر