اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس  کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے، سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی

پڑھیں:

این اے 129 ضمنی الیکشن، ن لیگی رہنما سعد رفیق نے معذرت کرلی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کا معاملے پر مسمل لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔
سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے لیے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔
دوسری جانب پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے مشاورتی اجلاس ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت گورنر پنجاب اور حسن مرتضیٰ نے کی۔
اجلاس میں پی پی 87 میانوالی، این اے 66 وزیر آباد اور این اے 129 لاھور کے لیے انتخابی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ حسن مرتضی نے پی پی 87 میانوالی سے زبیر حمزہ کو نامزد کرنے کی سفارش کی۔
جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 66 وزیر آباد میں پارٹی کی طرف سے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے، این اے 129 لاھور کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ دیں گے، الیکشن لڑ کر پیپلزپارٹی کی جگہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر گھر میں پیپلز پارٹی موجود ہے، صرف اسے جگانے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈرائنگ روم کی بجائے انتخابی میدان میں لڑ مرنے کی ضرورت ہے، ضمنی انتخابات اپنے وسائل سے لڑیں گے اور پیپلز پارٹی کی موجودگی ثابت کریں گے، ن لیگ سے کوٹہ نہیں مانگیں گے بلکہ دبنگ طریقے سے الیکشن لڑیں گے۔

Post Views: 12

متعلقہ مضامین

  • این اے 129 ضمنی الیکشن، ن لیگی رہنما سعد رفیق نے معذرت کرلی
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • سی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری
  • ہمیں استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے  کی بنیاد  پر عمل کرنا ہوگا ، چینی صدر
  • چینی صدر کی  سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل
  • ملک کی خاطر پیپلز پارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے: گورنر پنجاب
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج، مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج، مشاورتی اجلاس طلب
  • ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے