کراچی، FIA کا ہوٹل پر چھاپہ، 3 انسانی اسمگلر سمیت 7 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔اغوا برائے تاوان میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او خیبر
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔