3برس میں منی لانڈرنگ کے 500 کیس نمٹائے ‘ دبئی پولیس
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
دبئی (انٹرنیشنل ڈیک) دبئی پولیس نے کہا ہے وہ 3سالوں میں مختلف ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے منی لانڈرنگ کے 500 سے زائد کیس نمٹانے میں کامیاب رہی۔ اس دوران 4ارب درہم کے مالی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ دبئی پولیس نے وضاحت کی کہ منی لانڈرنگ کے جرائم سے نمٹنے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ملک میں تمام خصوصی ورک ٹیموں اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک شراکت داروں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف مواصلاتی چینلوں کے ذریعے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ 1733 انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں انٹرپول، یوروپول، گلف پولیس سروس، یورپین منی لانڈرنگ نیٹ ورک (امون) اور رابطہ افسران شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کرمنل انوسٹی گیشن افیئرز میجر جنرل ایکسپرٹ خلیل المنصوری نے بتایا کہ جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی کیا گیا۔ جنرل ڈپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ انویسٹی گیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر حارب الشامسی نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ منی لانڈرنگ کے جرائم کی اقسام سیلف منی لانڈرنگ، تھرڈ پارٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ اور ورچوئل اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے منی لانڈرنگ پر مشتمل ہیں اور ان کے درمیان فرق ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ کے کے ساتھ
پڑھیں:
لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نے بیان میں بتایا کہ اُس کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، سابقہ شوہر کے کزن امتیاز نے بہانے سے ہوٹل بلایا اور منگل کی صبح نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے واقعے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جس کی رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔