ملک دشمن ٹولے کو معاشی استحکام ہضم نہیں ہورہا ،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ بینک کے 10شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کومعاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا
کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستوں ہونے پر یقین رکھتی ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان مقامی طور پر تیار کردہ ملکی ترقی کا منصوبہ ہے جس کو میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی استحکام کے بعد پاکستان کی ترقی کی رفتار 2018 میں جہاں روکی گئی، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکی، پاکستان نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سنہری دور دیکھا اور آج بھی انکی قیادت میں معاشی استحکام کے بعد ترقی کا سفر زور و شور سے جاری ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی، کھاد اور آٹا وغیرہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچا، ترسیلاتِ زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومتی پالیسوں پر اعتماد میں اضافے کی عکاسی ہے، دوست ممالک سے تعلقات میں اضافہ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا عالمی منظر نامے پر تشخص بحال کیا، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، محمد نواز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب تعبیر کے بالکل قریب ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والا ملک دشمن مخصوص ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد نے کہا کہ ترقی کا
پڑھیں:
الیکشن کمیشن: استحکام پاکستان پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم، سرٹیفکیٹ شائع
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ شائع کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اور 13 جولائی کو ہوا تھا۔ عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہیں۔