بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع ‘ جیل میں شامل تفتیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامرضیا کی عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے بشری بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار
اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی سے تفتیش کے لئے آمد ہوئی، نیکا کی 3 رکنی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایاز خان ہیں ٹیم کا تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل کا یہ دوسرا دورہ تھا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، تحقیقاتی ٹیم 2 گھنٹے تک جیل میں موجود رہی۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم عمران خان کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔