وزیر صحت کی ٹھٹھہ آمد، مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اچانک مختلف مراکز صحت کے دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی، ڈی ایچ او سید صفدر شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ صوبائی وزیر نے ساحلی شہر گاڑھو کے قریب ایرانی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے الفارابی اسپتال کا معائنہ کیا، عذرا پیچوہو نے ساحلی قصبہ گھوڑا باڑی میں خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے تعلقہ اسپتال گھوڑا باڑی کا بھی دورہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری تعلقہ اسپتال کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کی۔ صوبائی وزیر ساحلی اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد میرپور ساکرو پہنچیں جس کے بعد صوبائی وزیر نے ٹائون ڈسپینسری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے دورے کے دوران کچھ بہتری نظری آئی، صوبائی وزیر کی جانب سے ٹائون ڈسپینسری کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر صفدر شاہ کی تعریف کی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مرف نامی این جی او کو سول اسپتال ٹھٹھہ سمیت ضلع کے مختلف اسپتال چلانے کے لیے دیے گئے ہیں جن کو فنڈز کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مراد علی شاہ کیجانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن تقریب کا انعقاد
مراد علی شاہ — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء، مشیر و معاون خصوصی، آئی جی سندھ پولیس، صوبائی سیکریٹریز، اعلیٰ افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔
منتخب نمائندوں کے علاوہ پارٹی ورکرز نے بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ کی عید ملن تقریب میں شرکت کی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف ممالک کے...
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں مل کر سندھ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔