Daily Ausaf:
2025-11-05@01:38:35 GMT

شعبان کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ۔اسلام آباد محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شعبان کاچاند 30 جنوری بیروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

کلائمیٹ ڈیٹا پروسینگ سنٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بج کر 36 منٹ پرہوگی۔غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ پررہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، متعددراستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نظر ا نے کا

پڑھیں:

بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی:۔ ایشیا کپ میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ ٹرافی کے حصول کو ترس گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائے گا۔

دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چار روزہ اجلاس بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سمیر سید کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوجیت سائی نے کہا کہ ہم اب تک ایشیا کپ ٹرافی کے انتظار میں ہیں، جو اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی جانب سے ہمیں فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے چند روز قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹرافی جلد بھارت کے حوالے کی جائے، تاہم اب تک وہ موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران اٹھایا جائے گا۔

دیوجیت سائی نے کہا کہ ہم اپنی شکایت آئی سی سی کے سامنے رکھیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گا اور بھارت کو ٹرافی دلائے گا۔ خیال رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا، تاہم انعامی تقریب کے دوران بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد محسن نقوی خود ٹرافی لے کر تقریب سے چلے گئے تھے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کرنے کا امکان
  • 27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، جلد پیش کیے جانے کا امکان
  • بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
  • وینیزویلا سے جنگ کا امکان کم مگر صدر نکولس مادورو کے دن گنے جاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس