پاکستان میں غذائی افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے باوجود گزشتہ 17 ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مرتب کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاول کی زیادہ کھیپ سے خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سال بہ سال 14.
50
فیصد اضافے کے ساتھ 1.87 ارب ڈالر رہیں۔باسمتی چاول کی مقدار 30.62 فیصد اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 491 ٹن رہی اور اس کی مالیت 18.06 فیصد اضافے سے 43 کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی، نان باسمتی چاول کی برآمدات 13.47 فیصد اضافے سے 1.44 ارب ڈالر اور مقدار کے لحاظ سے 17.35 فیصد اضافے سے 26 لاکھ 43 ہزار ٹن رہیں۔بنگلہ دیش جیسی نئی منڈیاں پاکستانی چاول کے لیے کھل رہی ہیں، جس سے اس شعبے کی ترقی کے امکانات کو مزید تقویت مل رہی ہے، چاول کا شعبہ پاکستان کی برآمدات بالخصوص یورپی یونین اور برطانیہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔گزشتہ 2 سال کے دوران برآمدات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے باسمتی چاول کی اوسط قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہو گئی، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کی خریداری محدود ہے۔پہلے 6 ماہ میں چینی کی برآمدات 6 لاکھ 32 ہزار 804 ٹن تک پہنچ گئیں، جو ایک سال قبل 33 ہزار 101 ٹن تھیں۔مالی سال 25 کے 6 ماہ میں گوشت کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.64 فیصد اضافہ ہوا، نئی منڈیوں کے کھلنے، گوشت کی برآمدات میں نئی کمپنیوں کی شرکت اور اضافی مذبح خانوں کی منظوری نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بچھیا کے گوشت کی اوسط قیمت 700 روپے فی کلو سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔جولائی تا دسمبر سبزیوں بالخصوص پیاز کی برآمدات میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، پھلوں کی برآمدات میں 1.32 فیصد کمی ہوئی۔مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 1.47 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کی خام خوراک کی برآمدات 13.83 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔