پاک بحریہ کے جہاز تبوک اور راہ نورد کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاک بحریہ کے جہازوں نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور راہ نورد نے سلطان قابوس پورٹ مسقط عمان کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا عمانی حکام نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسروں کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون اور بحری افواج کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پاکستان اسکول مسقط کے طلبا سمیت پاکستانی کمیونٹی نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔ پی این ایس تبوک اور رائل عمان نیوی کے جہاز الشمیخ نے بحری مشق میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ عمان دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ
پڑھیں:
ایک روز کے دوران صرف چمن بارڈر سے 10 ہزار افغان مہاجرین واپس اپنے وطن روانہ
اسلام آباد:افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کی بہترین میزبانی کی اور ایک عظیم مثال قائم کی، افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے تاہم اب پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔