Jasarat News:
2026-07-24@14:49:33 GMT

۔9 لاکھ لیٹر سے زاید ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈز کے آپریشنز میں 9 لاکھ لیٹر سے زاید ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جس میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس کے علاوہ دیگر اسمگلنگ کی اشیا برآمد کرلی گئیں۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق
گزشتہ 15 روز کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 لاکھ 15 ہزار 404 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34 کلو 505 کلوگرام چرس کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا گیا۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.

57ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی روڈ چیک پوسٹس پر دوران چیکنگ 30.6 ملین روپے مالیت کی متفرق اشیا کی اسمگلنگ و ترسیلات کو بھی ناممکن بنایا جن میں گٹکا، چھالیہ، نسوار، ٹائر، الیکٹرونکس اشیا، غیر ملکی کپڑا اور سگریٹ شامل ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا