کویت : دہشت گردی اور غداری کے الزامات پر38غیر ملکیوں کی شہریت ختم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 غیر ملکیوں کی شہریت کو منسوخ کردیاگیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شہریت اور امیگریشن ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 38افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے، 5 پر کویتی الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن سے جبکہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس پر ان کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع شیخ طلال الخالد کو عدالت نے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک کروڑ دینار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔