امیر بخش بروہی گوٹھ میں خاتون اورلڑکا بے دردی سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) منگھو پیر تھانے کی حدود امیر بخش بروہی گوٹھ پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور لڑکا جاں بحق ہوگیا مقتولین کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقتولین کی شناخت 40سالہ گلسانہ زوجہ عاشق حسین کولاچی اور 29سالہ محمد اختر ولد محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ، ایس ڈی پی او منگھوپیر اور ایس ایچ او منگھوپیر ہمراہ پولیس پارٹی موقع پر موجود ہیں، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔نارتھ کراچی اجمیرنگری اسکول کے باہر نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔سرجانی ٹاون میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹائون تھانے کی حدود لیاری سرجانی ٹاؤن 35/C لیاری 36نزد پاکستان بیکری تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقتولہ یاسمین کی لاش کے گلے پر چاقو سے لگنے والے زخم ہیں جبکہ خدا بخش کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے موت کی نوعیت مشتبہ ہو گئی ہے۔
دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس نے قتل کے ممکنہ زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔