Jasarat News:
2025-04-26@04:01:34 GMT

اقتصادی پالیسیوں کا مقصد اشرافیہ پروری ہے،شاہدرشید

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل انتہائی ناقص ہے جس سے اشرافیہ پروری اور غربت میں اضافہ کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاشی ماڈل کی وجہ سے امیر اور غریب میں خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے، عوام کے لئے صحت تعلیم اور خوراک کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے اور معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جب تک غریب کی زندگی مشکل بنائی جاتی رہے گی اس وقت تک سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناممکن ہے اور معیشت کو قرضوں پر ہی چلانا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں زیادہ تر پالیسیوں با اثر طبقات کے فائدے کے لئے بنائی جاتی رہی ہیں جس سے عوام کی زندگی ایک عذاب بن گئی ہے۔ ان پالیسیوں نے عوام کو غربت سے نکالنے میں مدد دینے کے بجائے عوامی ترقی میں روڑے اٹکائے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف سے چوبیس بار قرضہ لے چکا ہے جبکہ دیگر اداروں سے بھی بہت زیادہ قرضے لئے گئے ہیں مگر معیشت بہتر ہونے کے بجائے بگڑی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی اہم شرائط پر عمل درامد کرواتے ہیں۔اگر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک چاہتے تو پاکستان کی معیشت اس وقت بہت بہتر حالت میں ہوتی مگر انکا مقصد سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے جس کے لئے پاکستان کا قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہونا ضروری ہے۔ ملک میں آبادی کا صرف ایک چھوٹا فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک

پاکستان کی معیشت مہنگائی میں کمی، بہتر مالیاتی حالات و کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری مالیاتی سرپلسز کی بدولت مستحکم ہورہی ہے۔عالمی بینک کی پاکستان کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال میں دواعشاریہ پانچ فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال میں دو اعشاریہ سات فیصد ترقی کی توقع ہے۔

ادھر پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم چیلنج موجودہ فوائد کو استحکام سے معاشی ترقی میں منتقل کرنا ہے جوکہ غربت میں کمی کے لئے پائیدار اور مناسب ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج
  • جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج
  • مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں
  • مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا خمیازہ؛ مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہی  کا شکار
  • پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
  • بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
  • شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ،بہتر ہوتا شواہد  پیش  کئے جاتے، سعد رفیق
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو گئی، آئی ایم ایف