کینال بنانے کے خلاف عوامی تحریک آج مارچ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی رہنما حسین سومرو اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف آج کے این شاہ اور چمبڑ میں شارٹ مارچ کیے جائیں گے، پنجاب کے حکمران گزشتہ ڈیڑھ صدی سے سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈال رہے ہیں اور اب چولستان کینال نکال کر پنجاب کے ریگستان کو آباد کرنے کے لیے 7 کروڑ سندھیوں سے پینے کا پانی چھینا جا رہا ہے، نئے کینالز کے منصوبے ختم کروانے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نئی حب کینال کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے 20 کلو میٹر طویل حب کینال کو متاثر کیا اور کینال کی تعمیر میں مضبوط سریا استعمال کیا جاتا تو سیلابی ریلے میں نہ بہتی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کوپانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی کینال کے لیے پرانی لائن سے پانی چھوڑنا تکنیکی عمل تھا، حب کینال کا ٹیسٹ 25 دن قبل کیا گیا تھا، پرانی کینال سے پانی لینے کے لیے کٹ لگایا گیا تھا۔جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ سوشل میڈیا پر منصوبے کی ناکامی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔