دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کا اب تک 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہے۔
آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر اس کی پہلی وکٹ گرگئی۔ اوپنر میکائیل لوئس بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد مجموعی اسکور میں ایک رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ نئے آنے والے بیٹر عامر جنگو بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور کاشف علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آؤٹ بولنگ بیٹنگ پاکستان پہلی اننگز دوسرا ٹیسٹ رنز ملتان ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولنگ بیٹنگ پاکستان پہلی اننگز دوسرا ٹیسٹ ملتان ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔
محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم کے نام بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی، 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
Post Views: 8