ڈنمارک: پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی پر 2 افراد پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ڈنمارک: پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی پر 2 افراد پر فردِ جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
پہلی بار ڈنمارک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دو افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد، نئے قانون کے تحت گزشتہ روز قرآن پاک کی توہین کے مرتکب 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس جون میں ایک تہوار کے دوران سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جمع کر کے قرآن پاک کی بےحرمتی کی ہے۔
حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی جانب سے مذکورہ کارروائی عوامی سطح پر کی گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کی گئیں۔
واضح رہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات کے بعد 7 دسمبر 2023ء کو قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دینےکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔
نئے قانون کے تحت اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قرا ن پاک کی بے حرمتی
پڑھیں:
امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
واشنگٹن: امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اضافی رقم سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے عارضی طور پر امریکا آنے والوں سے وصول کی جائے گی۔
یہ فیس "سیفٹی ڈپازٹ" کے طور پر لی جائے گی جو صرف انہی افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر واپس چلے جائیں گے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خود کار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ویزا کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔