عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لئے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے شیر افضل کو نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ان کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اشیائے خوردونوش پر مشتمل 70 مال بردار گاڑیوں کا چوتھا قافلہ کرم پہنچ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سلمان اکرم راجہ نےشاہ محمود سےموجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجا کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔شاہ محمود قریشی سے حالیہ دنوں میں فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے سابق اور ناراض رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی سے اس حوالے سے بھی بات کی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔