امریکیوں کے زیادہ سے زیادہ بچے دیکھنا چاہتا ہوں، نائب صدر وینس
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ میں امریکیوں کے زیادہ سے زیادہ بچے دیکھنا چاہتا ہوں۔ نائب صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر پہلے خطاب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی آبادی میں عدم توازن پیدا ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ شرحِ پیدائش کا گرنا کوئی اچھی بات نہیں۔
واشنگٹن مونیومنٹ کے پاس دی مارچ فار لائف کے زیرِ عنوان اسقاطِ حمل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہائی نوعیت کی سوچ کے نتیجے میں آبادی کا تنوع ختم ہو رہا ہے۔ بہت سے ملکوں میں شرحِ پیدائش گرچکی ہے۔ اس کے نتیجے میں آبادی کا عدم توازن نمایاں ہے۔ شرحِ پیدائش گرنے سے کئی شعبے متوازن ہوگئے ہیں۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں مزید اور خوش و خرم بچے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ملک کو جوان خون کی ضرورت ہے۔ آبادی کے تنوع میں اضافہ لازم ہے۔ ایسا نہ ہوا تو بڑی خرابیاں پیدا ہوں گی۔ نئی نسل کو اسقاطِ حمل کی راہ سے دور ہٹ کر چلنا چاہیے۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کو بچوں سے پیار کرنا چاہیے، فیملی شروع کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے اور بچوں کی پرورش، تعلیم و تربیت کے لیے خوشی خوشی تیار رہنا چاہیے۔
اسقاطِ حمل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں صدر ٹرمپ کا پہلے سے ریکارڈ کیا ہوا پیغام بھی پڑھ سنایا گیا۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ پلانڈ پیرینٹ ہُڈ کی فنڈنگ روک دی جانی چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جے ڈی وینس نے کہا
پڑھیں:
دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے، سینیٹر علی ظفر
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں صدارتی اختیارات اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو ٹرافی سمجھتی رہی ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے27 ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ ڈمی کابینہ ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، ن لیگ والے پہلے 27ویں ترمیم پر جھوٹ بولتے تھے یا انہیں اچانک پتا چلا اور بلاول بھٹو سے مشاورت کرلی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 27ویں ترمیم سے متعلق خبر لیک کرکے شاید عوامی ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے 26ویں ترمیم کے موقع پر دیکھ لیا، عوامی ردعمل جو بھی ہو پی پی وہی کرے گی، جو انہیں حکم ملے گا۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم کی حمایت کرے گی اور اس موقع پر اہم کردار جے یو آئی کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم کے موقع پر آئینی عدالت کی مخالف کی، جس کے بعد آئینی بنچ بن گیا، امید ہے فضل الرحمان 27ویں ترمیم سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔