کراچی: گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
شارع نور جہاں پولیس کے مطابق گرفتار گروہ کا سرغنہ دن میں ہوٹل چلاتا تھا اور رات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر، منیب، عامر اور رمضان شامل ہیں، ڈکیت گروہ کے کارندے گھروں میں گرل کاٹ کر گھستے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ فرار ہے، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ دیگر ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ بسمہ ٹاون کے گھر میں 6 افراد نے ڈکیتی کی تھی، گھر سے متعلق معلومات پڑوسی نے دی تھیں ۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق گرفتار پولیس کے مطابق گھروں میں
پڑھیں:
نئی دہلی: کرائے کے مکان میں خیالی ملک کا جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار
بھارت میں پولیس نے نئی دہلی کے قریب ایک کرائے کے مکان سے خیالی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم پر لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ’ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے‘ کو غازی آباد، اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا، جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔
جین نے مبینہ طور پر خود کو ’ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا‘ جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں استعمال کرتا تھا اور بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اپنی تصاویر میں ترمیم کر کے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا تاکہ اپنی ساکھ کو مضبوط کر سکے۔
پولیس کے مطابق اس کی اہم سرگرمیوں میں غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کو ملازمت دلوانے کے لیے بروکری کرنا، اور شیل کمپنیوں کے ذریعے حوالہ کے ذریعے رقوم کی ترسیل شامل تھیں۔
اس پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔
جین کی جائیداد پر چھاپے کے دوران پولیس نے 53 ہزار 500 امریکی ڈالر نقد، جعلی پاسپورٹس اور وزارت خارجہ کی جعلی مہر والی دستاویزات برآمد کیں۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ جین یا اس کے نمائندوں سے رابطہ نہیں کر سکی۔
ویسٹ آرکٹیکا (جس کا ذکر پولیس نے ان ممالک میں سے ایک کے طور پر کیا، جن کی نمائندگی جین نے کی ہے) امریکی رجسٹرڈ غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو مغربی انٹارکٹیکا کے وسیع، شاندار اور سنسان علاقے کے مطالعے اور تحفظ کے لیے وقف ہے۔
اپنے ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ جین نے فیاضی سے عطیہ دینے کے بعد خود کو بھارت میں ویسٹ آرکٹیکا کا اعزازی قونصل مقرر کروایا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسے کبھی بھی سفیر کا عہدہ یا اختیار نہیں دیا گیا تھا۔
Post Views: 4