پاک-چین اسٹریٹجک تعاون سے باہمی فائدے میں اضافہ ہوگا، چینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی میں مزید ہم آہنگی کا عمل جاری رکھے گا تاکہ باہمی سودمند تعاون مزید گہرا کیا جاسکے۔
سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چینی نئے سال کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چینی ایک ساتھ یہ جشن مناتے ہیں، یہ تعاون سی پیک کے جدید ورژن کو بھی فروغ دے گا اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین۔ پاکستان کمیونٹی کے تعلقات میں تیزی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے اور غیر سی پیک منصوبے دونوں تجارتی تعاون کے منصوبے اور ترقیاتی تعاون کے منصوبے نہ صرف پاک۔چین تعاون کی پختگی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہ چین اور پاکستان کے مابین ہمہ جہت عملی تعاون کی وسعت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی معیشت نے اپنے اہم متوقع اہداف اور مواقع کو آسانی سے حاصل کرلیا ہے، معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے اور نئی رفتار سے چلایا گیا ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا ہے ، اب تک 155 ممالک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں شامل ہو چکے ہیں، 2024 میں بیلٹ اینڈ روڈ میں شریک ممالک کے ساتھ چین کی مجموعی تجارت 22 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی جو سال بہ سال 6.
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان کی نئی حکومت نے مختلف اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، قومی ترقی میں نئی پیش رفت حاصل کرنے اور پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا موضوع ہے ”چینی نیا سال، ہم مل کر جشن مناتے ہیں”، ہمارے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
چینی سفیر نے کہا کہ نئے سال میں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے، سخت محنت کرنے اور جرات مندانہ طور پر آگے بڑھنے، دوستانہ تعاون کے علم بردار بننے، تہذیبوں کے باہمی فروغ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں شریک ہونے اور مشترکہ طور پر چین۔پاکستان تعلقات کے لیے مزید روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے چینی سفیر نے کہا کہ کے ساتھ کے لیے کہ چین
پڑھیں:
امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست ورجینیا میں پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سفیر پاکستان نے امریکا کے درمیان گہرے معاشی روابط استوار کرنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات پائیدار پاک امریکا تعلقات کی ضمانت ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر دو نوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری استوار کرنے میں معاشی تعاون کی کلیدی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اکٹھا کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اس متحرک معیشت میں کامیابی کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امریکا کو دنیا کی اعلیٰ ترین صارف مارکیٹ قرار د یتے ہوئے اسے عالمی کاروباروں کی توسیع کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ان مواقعوں سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرنا کاروباری برادری کا کام ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے؛ اب ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
سفیر پاکستان نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کی۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی جو ان کے بقول خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباری کمیونٹی کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے اچھا شگون ہے۔