امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کا دورہ امریکا سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مل کر ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔
محسن نقوی نے کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی انہوں نے کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں بھارت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اقدامات اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محسن نقوی نے صدر زرداری کو بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور طے کردہ جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک
صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دوراندیش فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تمام فیصلے پاکستانی قوم کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قومی سلامتی کمیٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
صدر زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
"ہم یوتھیے ہوں یا پٹواری پاکستان پر بات آئی تو ہم سب ایک ہیں" پاکستانیوں کا مودی کو واضح پیغام
مزید :