امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے 7 اکتوبر 2023ء کو ہی اسرائیل کو شکست دے دی تھی، حماس نے اسرائیل کے ساتھ جو کچھ کیا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو شکست دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اسرائیل کی شکست نہیں امریکا کی شکست ہے، امریکی ریاست کا ایک ایجنڈا ہے، وہاں صدر تبدیل ہوا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امریکی عوام حماس کو پسند کرتے ہیں، حماس جمہوری فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے قطر کا دورہ کیا، وہاں صحافیوں سے ملاقات کی، قطر میں فلسطین کی آواز بننے والے صحافیوں سے گفتگو کی، حماس نے اسرائیل کے خلاف تاریخ رقم کردی تھی، 15 ماہ کے بعد ایک امن معاہدہ ہوا ہے جو حماس کی فتح ہے۔

موسمیاتی تبدیلی، سائبر کرائمز، فیک نیوز اور ڈیٹا تحفظ بڑے چیلنجز، بلاول بھٹو

جامشورو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول.

..

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں اور اور جرأت کے ساتھ لڑتے رہے، حق اور سچ پر کھڑے ہونے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سب مل کر فیک نیوز کا سدباب کریں، آواز بند کرنے کی کوشش کرنا قابل قبول نہیں، پیکا ایکٹ سے متعلق جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہے، ہر وہ اقدام کرنا چاہیے جس سے آزادی اظہار پر حملہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لے کر آئی ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، حکومت پیکا آرڈیننس سے قبل مشاورت کرتی تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہیے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحم ن پیکا آرڈیننس نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا۔ 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماداظہر سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں اظہر سیاسی اختلاف بھی ایک دائرے میں رہتے ہوئے کرتے تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم میاں اظہر کی مغفرت فرمائے،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے، آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا، جب کوئی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو ملک میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔

شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہمارے حکمرانوں نے غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کرنیوالے ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا، حافظ نعیم
  • ٹرمپ غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ حکمرانوں نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا ہے، حافظ نعیم
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے)حافظ نعیم (
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • فلسطین کی صورتحال پر مسلم ممالک اپنی خاموشی سے اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم