چینی صدر سمیت چین کے رہنماؤں کی جانب سے سی پی سی کے بزرگ عہد یداروں کو جشن بہار کی مبارکباد.
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
چینی صدر سمیت چین کے رہنماؤں کی جانب سے سی پی سی کے بزرگ عہد یداروں کو جشن بہار کی مبارکباد. WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
جشن بہار کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے ریٹائر ہونے والے بزرگ عہدیداروں سے ملاقات کی،
جن میں ہو جن تھاؤ، چو رونگ جی سمیت دیگر سابق عہدیدار شامل تھے۔اس موقع پر ان بزرگ عہدیداروں کو جشن بہار کی دلی مبارکباد دی گئی
اور ایک خوشگوار، صحت مند نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جشن بہار
پڑھیں:
انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اصولی مؤقف اپنایا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یقین ہے نو منتخب نمائندے دیانت داری، پیشہ وارانہ مہارت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا، امید ہے کہ آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون مسلسل کوشاں اور رابطے میں رہتے ہیں۔