سات دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کرینگے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سات دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کرینگے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کیلئے گئی، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر “ایبسولیٹلی ناٹ” کے الفاظ استعمال کیے۔ان کا کہنا تھا طے شدہ اعلامیے کے مطابق7دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کریں گے، ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، 28تاریخ کو اجلاس کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کمیشن کا جواب مذاکراتی نشست میں دینا ہے، وہیں دیں گے، ہم دھمکی کا یا بائیکاٹ کا ایسے جواب نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف دھمکی، دوسری طرف سول نافرمانی کے ساتھ ٹویٹ بھی کی گئیں، وزیراعظم کو گالیاں تک دیں، ہم 28 جنوری سے پہلے کوئی جواب نہیں دے سکتے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی کوئی جواب دیں گے
پڑھیں:
NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن یونین پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر ملک عرفان اختر کی دعوت پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے وفد کے ہمراہ پی ٹی سی ایل وائرلیس کالونی راولپنڈی کینٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA، وحیدحیدرشاہ اور معروف ٹریڈ یونین لیڈر محمد سجاد بھٹی شامل تھے۔ ملک عرفان اور محمد نعیم نے کالونی پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران مزدور رہنماؤں نے ملک میں موجود مزدوروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے مشترکہ جدو جہد کا اعلان کیا۔ شمس الرحمن سواتی نے ملک عرفان اختر کو پی ٹی یو کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ملک عرفان اختر نے مزدور تحریک میں شمس الرحمن سواتی کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے بہترین پیکیج منظور کروانے پر وحید حیدرشاہ اور سجاد بھٹی کو دلی مبارکباد پیش کی۔