خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے،ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے،ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کراچی کے تاجروں کے مریم نواز کو سندھ کا انتظام دینے کے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔کراچی سے جاری بیان میں سندھ حکومت کی ترجمان نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف بیان پر کہا کہ خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایک چاپلوس کی بات کو باشعور، باوقار تاجر برادری کا بیانیہ کہنا بد دیانتی ہے۔ کوئی سنجیدہ سیاستدان اور ذمے دار وزیر اپنے سامنے فضول بات برداشت نہیں کرتا۔سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ مخصوص تاجر ٹولا سازش کے تحت سندھ کے لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے، تاجروں کا مخصوص ٹولہ مختلف فورمز پر بزنس کے علاوہ ہر چیز پر بات کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناعاقبت اندیش دوستوں سے گزارش ہے کہ جمہوریت شطرنج نہیں ہے کہ مہرے کو اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا جائے، عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حقیقی معنوں میں تاجر دوست صوبہ ہے، سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت درجنوں منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے یہ منصوبے تمام صوبوں سمیت خطے کیلئے رول ماڈل ہیں، عوامی حکومت اور تاجر برادری سندھ اور ملک کی خوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ متنازعہ نہروں پر مراد علی شاہ کے دوٹوک موقف پر یہ بے تکی باتیں کی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی متنازعہ نہروں اور دریائے سندھ کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے نام سے ہوئی۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کیلئے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نور زادہ اور حضرت عثمان کے بھائی پہلے ہی خوارج کے نیٹ ورک میں مارے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔