اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت پنجاب میں 9 ہزار افراد کو بلاسود قرضے جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اس مقصد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا، چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب کو مواقع سے بھرپور سرزمین قرار دیا، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40 سالہ ترقی کو تباہ وبرباد کر دیا، شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر بلاسود قرض لاکھ روپے کے تحت
پڑھیں:
پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
اسلام آباد (محمد ارسلان سے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 11 نومبر 2025 سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔پہلا میچ منگل 11 نومبر کو، دوسرا جمعرات 13 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی قیمتیں عوام کی سہولت کے مطابق رکھی گئی ہیں۔ جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی اسٹینڈ کا ٹکٹ 500 سے 600 روپے تک رکھا گیا ہے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 700 سے 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس کی فی سیٹ قیمت 8 ہزار سے 12 ہزار روپے اور فیر اینڈ باکس کی فی سیٹ قیمت 6 ہزار سے 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شائقینِ کرکٹ اپنے ٹکٹ آن لائن ویب سائٹ *pcb.tcs.com.pk* سے یا ملک بھر کے *TCS ایکسپریس سینٹرز* سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سیریز پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کو مزید مضبوط کرے گی جبکہ شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔