اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آئی کا افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اُدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔ کراچی سے زائد ٹیکس آنے لیکن رقم نہ لگنے سے متعلق سوال پر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا یہ معاملہ مالی، فیڈرل ازم اور آئین میں طے ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری ٹیکس اہداف پورے ہونے سے مشروط کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افسران کیلئے ایف بی
پڑھیں:
کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔