مجاہد کالونی کاایک مکین بچوںکے ہمراہ زمین بوس کیے گئے اپنے گھر کے ملبے پرحسرت ویاس کی تصویر بنابیٹھاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

(سندھ بلڈنگ) ڈائریکٹر سمیع جلبانی کی پیداگری سے انسانی جانوں کو خطرہ

ا ے ڈی ذوالفقار بلیدی کو ماڈل کالونی میں ناجائز تعمیرات کروانے کا اختیار حاصل ، ڈی جی خاموش
شیٹ نمبر 3 پلاٹ نمبر 5/1 اور5/2 کے مشترکہ پلاٹوں پر کمرشل مقاصد کیلیے تعمیرات کی چھوٹ حاصل

سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر کورنگی سمیع جلبانی کی مکمل سرپرستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کے ماڈل کالونی میں چرچے عام رہائشی پلاٹوں پر کمزور عمارتوں کی تعمیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 3 پلاٹ 5/1 اور 5/2 مین روڈ کے مشترکہ پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیر کی چھوٹ کے عوض خطیر رقم اینٹھ لی گئی ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض بلڈنگ افسران حرصِ زر میں مبتلا ہو کر ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر قیمتی انسانی جانوں کا سودا کرکے شہر بھر میں بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں کمرشل تعمیرات کروانے میں آزاد ہیں ضلع کورنگی ڈائریکٹر سمیع جلبانی کی مکمل سرپرستی میں شاہ فیصل ٹان ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کے چرچے عام ہیں نہ صرف بغیر نقشے اور منظوری رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے شروع کروا رکھا ہے بلکہ عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی حفاظت کا ذمہ بھی ذوالفقار اٹھا رکھا ہے اسوقت بھی ماڈل کالونی شیٹ نمبر 3 مین روڈ کے پلاٹ نمبر 5/1 اور 5/2 دو مشترکہ پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات کی مکمل چھوٹ خطیر رقم اینٹھے کے بعد دے دی گئی ہے جرآت سروے ٹیم کیناجائز تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سمیع جلبانی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکاجرآت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اے ڈی ذوالفقار بلیدی نے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر ہزاروں انسانی جانوں کا سودا کرکے کمزور بنیادوں پر درجنوں عمارتوں کی تعمیرات کی منظوری دی اور انہدام سے محفوظ رکھتے ہوئے تکمیل کے مراحل میں داخل کروایاضلع کورنگی میں جاری غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہیں جبکہ ذوالفقار بلیدی تحقیقاتی اداروں کی پہنچ سے کہیں دور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی تباہی، کچے کے مکین بے گھر، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور
  • لبنانی مجاہد جارج ابراہیم عبداللہ فرانس سے 40 سال قید کاٹ کر گھر پہنچ گئے
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
  • بھوک سے غزہ کے مکین چلتی پھرتی لاشیں، لازارینی
  • (سندھ بلڈنگ) ڈائریکٹر سمیع جلبانی کی پیداگری سے انسانی جانوں کو خطرہ
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 40 ملبے تلے دب گئے
  • دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے 3 بیویوں کے ہمراہ ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
  • جعلی بیج زراعت اور کلائیمیٹ چینج