گیس سے بھرے کنٹینر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔
زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔
پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔
کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔
بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔