سندھ بلڈنگ،سرپرستوں کی پشت پناہی ، اورنگزیب سینٹرل میں سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ سرپرستوں کی پشت پناہی پر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے منہدم عمارتوں کی ازسرنو تعمیر شروع کروا کر خطیر رقم بٹور بٹور لی اور ساتھ ہی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بھی شروع کروا رکھی ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اورنگزیب کو خفیہ سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے سر پرستوں کے نام پر وصولی کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ جرأت سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرانسفر کے باوجود غیر قانونی دھندوں میں تیزی آئی ہے، بغیر نقشے بننے والی غیر قانونی عمارتوں کی آزادی دے کر ناظم آباد کابنیادی ڈھانچہ تبدیل کر کے گیس بجلی پانی اور پارکنگ جیسے بنیادی مسائل میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 5کے پلاٹ نمبر A12/1جس پر جاری ناجائز 3منزلوں پر نمائشی انہدامی کارروائی کے بعد ازسرنو تعمیر کی آزادی دلوا دی گئی ہے جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر E22/1پر کمرشل پروجیکٹ کی تیاری انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت کے ساتھ جاری ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکویٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف کے جز میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی، نندی پور، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور گدو747کے ٹیرف میں کمی کے درخواست دائر کی گئی تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکویٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن کی مدمیں روپے کی قدر میں گراوٹ کو 70فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ٹیرف میں کمی کی درخواست کی سماعت کے بعد رواں سال 22 ارب روپے کے ریلیف کا جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
مزید :