’معمر رانا غلط ہاتھوں میں ہیں‘، میرا کا نشے میں دھت اداکار کی وائرل ویڈیو پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ میرا اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں ان کی مکمل حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن لگتا ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں ہیں اور مجھے ان کی فکر ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ہیں جو ان کی حمایت کے لیے آئیں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ بھی دیکھیں گے جو اس وقت سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Life of a Brownie (@brownlife00)
واضح رہے کہ معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر رانا کو چلنے میں دشواری ہو رہی ہے، اداکار اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پا رہے اور ان کے ساتھی اداکار انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں، صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار نے شراب نوشی کی ہے جس کی وجہ سے نہ تو وہ چل پا رہے ہیں اور نہ کسی سے بات کر پا رہے ہیں۔ معمر رانا کی ویڈیو کی اصل حقیقت کیا ہے اس پر ابھی تک اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)
میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہیں جو 90 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ میرا کی ہٹ فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔ میرا اپنے دلچسپ بیانات کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کرتی ہیں۔
اداکارہ میرا نے 9 سال قبل بولی ووڈ کی اپنی پہلی ’نظر‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان سمیت بھارت میں پزیرائی حاصل کی، اس دوران وہ کئی تنازعات کا شکار بھی رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے معمر رانا میرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے کہ معمر رانا اور ان
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل