اشیائے خوردونوش لے کر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کا کہنا ہے کہ ٹل سے کرم کے لیے 60 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قافلے میں آٹا، گھی، چینی، ادویات اور روز مرہ کی اشیاء شامل ہیں جبکہ قافلے کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اب چالان 20 ہزارہوگا، محکمہ خزانہ نے سمری منظور کرلی
عرفان ملک:ٹریفک چالان میں اضافے کے لیے سمری آخری مراخل میں داخل، بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت20 قوانین پر جرمانے بڑھانے کے لیے سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے بڑے چالانوں سمیت دیگر چالان کی رقم بڑھانے کے لیے سمری تیار کی گئی تھی۔
محکمہ خزانہ نے سمری کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا جس کے بعد کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔
سونے کی قیمت میں 3500روپے کی بڑی کمی
ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے چالان 20 ہزار روپے تک تجویز کیے گئے تھے جو پہلے صرف 500 سو روپے تھا۔
لینڈ کروزر سمیت اٹھارہ سو سی سی گاڑیاں بھی بڑی گاڑیوں میں شمار کی جائیں گی ۔