سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

کراچی میں  پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے۔ ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ باقی صوبوں میں زیادہ کام ہو رہا ہے تو لوگ دوسرے صوبوں میں جانے کے بجائے سندھ کیوں آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں حکومت سندھ کے 180 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ سیس ٹیکس حکومت سندھ کو ملنا چاہیے۔ تجاوزات کے خلاف ایکشن پر پولیس پر حملے ہوتے ہیں۔ عوام ردعمل کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔پورا پاکستان ہمارا ہے کوئی اگر بہتر ہو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی۔ وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے۔ پورے پاکستان کی اصل ضرورت توابائی ہے۔ تھر کول کا منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے شروع کیا۔ پی ایم ایل۔این کی حکومت نے اس منصوبے کو ختم کیا۔  2008 میں صدر آصف علی زرداری کی حکومت دوبارہ آنے پر کام دوبارہ شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر منصوبے کے تحت سندھ کے لاکھوں لوگوں کو سولر سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ میں 21 لاکھ بے گھر لوگوں کے لئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں سندھ سب سے آگے ہے۔ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی اچ، سائبر نائف جیسا ایک بھی ماڈل پاکستان کے کسی صوبے میں نہیں ملے گا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کا اشو اہم ہے۔ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز میں وی سی کے کرائیٹیریا کو بڑھایا  ہے۔ موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی پروفیسر وی سی مقرر ہو سکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی پروفیسر وی سی مقرر نہیں ہو سکتا، وی سی مظہر الحق صدیقی، علامہ ائی آئی آئی قاضی، نثار صدیقی، مظفر شاہ صاحب بیوروکریٹ تھے مگر وی سی تعینتات ہوئے۔ پہلے 8 یونیورسٹیز تھیں آج سندھ میں 30 یونیورسٹیز ہیں، درخواست گزار محدود ہوجائیں گے تو کیا کریں گے۔ عمر کی حد 62 سال اور متعلقہ فیلڈ میں پی ایچ کی شرط رکھی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔

جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم