Daily Pakistan:
2025-07-29@20:21:57 GMT

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان

صوابی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا، خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرائے گی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔

بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا: مریم اورنگزیب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صوابی میں پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ابھی وقت ہے ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکالا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن وضاحتیں دینے کے بجائے آئین اور قانون کی پیروی کرے، جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو جائے تو وہ شہنشاہیت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نا اہل کیا جائے گا، عدالتیں ہمیں مرضی کا وکیل کرنے کا وقت ہی نہیں دے رہیں، کہا گیا کیس کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے ہمارا کیس ہماری مرضی کا وکیل لڑے، فیصل آباد میں جج صاحب سے کہا گیا ہمیں وکیل کرنا ہے تو انہوں نے اسٹیٹ کونسل مقرر کر دیا، فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس کرکے فریقین کو سننا تھا، الیکشن کمیشن نے جلدی دکھائی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 63 میں واضح ہے نااہلی سے قبل فریق کو سنا جائے گا، الیکشن کمیشن کے پاس ایسے کیسز میں 90 دن کا وقت ہوتا ہے، 10 سال کی سزائیں کیا اگر عمر قید بھی ہو تو الیکشن کمیشن کو سننا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نا اہل کرنے سے بہتر ہے یہ لوگ ہوش کے ناخن لیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں، وثوق سے کہتا ہوں یہ لوگ سیاست میں انتشار نہیں چاہتے جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ بڑی بدقسمتی ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے ہمارا براہ راستہ رابطہ نہیں ہوتا، اپنے والد کے لیے آنا ان کا حق ہے، اگر آئے تو پر جوش استقبال کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہر کیس میں آپ سزائیں نہیں دیتے، جمہوری لوگوں کے رویے کچھ اور ہوتے ہیں، اب ان لوگوں کو سوچنا ہوگا جو پورے سسٹم کے رکھوالے ہیں۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • بانی چیئرمین کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • سفر اربعین پر پابندی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • سلیمان اور قاسم احتجاج کاحصہ بنیں گے یانہیں، عمران خان کااہم اعلان سامنے آگیا
  • سعودی میڈیا فورم 2026 فروری میں ریاض میں منعقد ہوگا، 250 سے زائد اداروں کی شرکت متوقع
  • تیراہ واقعہ: خیبر پختونخوا حکومت کا لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی، جنید اکبر  
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کریگی، جنید اکبر
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی: جنید اکبر