جے یو آئی رہنما قاضی ظہور احمد قتل، مولانا فضل الرحمان کا اظہار مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابل قدر تھیں۔ پارٹی نے ان کی جدوجہد کو سراہا اور ان کے قتل کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مولانا قاضی ظہور احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور لاقانونیت کا راج ہے، جو کہ ملک کے امن و امان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کے شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر قتل کی وجہ کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قاضی ظہور احمد
پڑھیں:
پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس
ہانیہ عامر، فرحان سعید اور دیگر پاکستانی اداکاروں و فنکاروں نے پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلگام میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 26 سیاح جان سے گئے تھے۔
واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
اسی طرح ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے، میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں، درد، غم اور اُمید میں ہم ایک ہیں، انسانیت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔
فرحان اور ہانیہ کے علاوہ ماورا حسین، انمول بلوچ، فواد خان، نادیہ افغان، دانش تیمور اور مدیحہ رضوی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مدیحہ رضوی نے اس حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔
Post Views: 5