تیونس؛ یہودی عبادت گاہ کے سامنے شہری کی خوسوزی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
تیونس کے دارالحکومت میں ایک شہری نے خود کو اُس وقت آگ لگالی جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کر رہے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خود سوزی کرنے والا بھڑکتی آگ کے ساتھ چیختا چلاتا پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھا۔
جلتے ہوئے شخص کو قریب آتا دیکھ کر پولیس اہلکار نے مدد کرنے کے بجائے اسے براہ راست گولیاں مار دیں۔
پولیس کی فائرنگ میں خود سوزی کرنے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ دی۔ جس کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودسوزی کے محرکات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص ذہنی امراض میں مبتلا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔